ترکی کی بیروت کی بندرگاہ دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی نے بیروت کی بندرگاہ اور تباہ ہونے والی عمارتوں کی بحالی کی پیشکش کر دی۔ترک نائب صدر فواد اوکتائے کا کہنا ہے کہ ترکی بیروت بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کے لیے تیار ہے۔ترک نائب صدر نے مزید کہا کہ جب تک بیروت بنرگاہ آپریشنل نہیں ہو جاتی تب تک لبنان مرسین بندرگاہ استعمال کر سکتا ہے۔ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے لبنانی صدر سے ملاقات میں ترکی کی مرسین بندرگاہ کے استعمال اور زخمیوں کو ترکی لے جانے کےلیے ایئرایمبولینس کی بھی پیشکش کی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا

کہ بیروت دھماکے کے بعد لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آیا صوفیہ مسجدِ کبیرہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فوجی طیارے کے ذریعے وہاں پر مختلف امدادی سامان روانہ کیا ہے جن میں متعدد عسکری امداد بھی شامل ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ شعبہ طب کے حوالے سے بھی امدادی ساز سامان روانہ کیا گیا ہے ہم لبنان کا اس مشکل گھڑی میں پرعزم طریقے سے ساتھ دیں گے۔ مسمار ہونے والے مقامات کی تعمیر میں کتنے سال لگیں گے یہ ایک دوسرا معاملہ ہے۔ تاہم یہ بات دو ٹوک ہے کہ ہم مالی طور پر ملک کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں