سینئرصحافی مبشر لقمان کا ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی مبشر لقمان نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی عالمی شہرت یافتہ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی۔جمعہ کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیرمہذب مواد کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق عوام کی شکایات اور ٹک ٹاک پر موجود مواد کا معائنہ کرنے کے بعد اس کے

حکام کو ایک نوٹس بھیج کر ہدایت کی گئی کہ غیرقانونی مواد کی روک تھام اور اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کیلئے فعال طریقہ کار متعارف کیا جائے مگر ٹاک ٹاک نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کے باعث پاکستان میں ٹک ٹاک بلاک کرنے کا حکم دیا گیا پی ٹی اے نے ٹک ٹوک کو اس پابندی سے متعلق مطلع کرتے ہوئے یہ بھی باور کروایا ہے کہ اس معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہیاگر ٹک ٹاک غیر قانونی مواد کو ہٹانے سے متعلق نظام متعارف کرواتا ہے تو پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ٹک ٹاک پر پابندی کےبعد سے عوام کی طرف سے مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔اسی حوالے سے معروف صحافی مبشر لقمان نے بھی اہم اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔دوسری جانب ٹک ٹاکرز کی جانب سے بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ٹک ٹاک سٹارز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں