چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کی عصمت دری کا واقعہ، ملزم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

چارسدہ (نیوز ڈیسک): خیبر پختون خوا پولیس ڈھائی سالہ ننھی زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔چارسدہ میں پولیس نے زینب قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق زینب کے محلے سے ہی ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کی ایک جوتی برآمد کرلی ہے۔ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کر لیا ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام عنقریب ملزم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بتائیں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ مبینہ قاتل سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مبینہ قاتل سے جائے وقوعہ کی نشان دہی بھی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ قاتل نے بتایا کہ اس نے بچی کو شیخ کلی سے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کی عمر 40 سال ہے اور اس کا تعلق بچی کےگاؤں سے ہی ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پرپولیس نے کھیتوں سے بچی کے جوتے بھی برآمد کرلیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بیہمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کے والد نے واقعہ کے فوری بعد ہی ملزم کی نشاندہی کردی تھی، والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ ایک شخص چارہ کاٹنے کھیتوں میں گیا تھا وہاں اس نے بچی کو مردہ حالت میں پایا اور واپس آکر امام مسجد کو آگاہ کیا، پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو وہی شخص واقعہ میں ملوث پایا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں