روپے کا ڈالر کو بڑا جھٹکا، امریکی ڈالر کی قیمت 3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) روپیہ تگڑا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کم ترین سطح پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باعث انٹر مارکیٹ میں ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ساڑھے تین ماہ کی کم سطح پر آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے

کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165 جب کہ انٹر بینک میں 164 سے بھی نیچے آ گئی۔گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی 164 روپے 10 روپے پر بند ہوئی۔9 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 83 پیسے بڑھ کر 212 روپے 12پیسے جب کہ اوپن مارکٹ 50 پیسے بڑھ کر 213 روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں