پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفے نہ دینے کی صورت میں ن لیگ نےاپنا فیصلہ سنادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جلسوں، ریلیوں اور اسلام آبا د کی جانب مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا،ہمیں مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کی ہرگز کوئی فکر نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک دو فیصد اراکین نظریاتی نہیں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ استعفے نہ دیں تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ جب لیڈر شپ نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو ہمارے 99 فیصد اراکین استعفے دیں گے۔(ن) لیگ اور جے یو آئی (ف)کے اراکین استعفے دیں گے،اگر پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمارے دور میں استعفوں کا اعلان کیا تو بہت سارے اراکین استعفے نہیں دینا چاہتے تھے۔ایاز صادق نے کہا

کہکیا کوئی ایس ایچ او اپنے طور پر غداری کا مقدمہ درج کرسکتا ہی ۔مریم نوازکی جانب سے پارٹی قیادت کا فیصلہ بھی پارٹی کرے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے اپوزیشن تحریک دراصل ابو بچاؤ مہم ہے اگر یہ استعفے دیتے ہیں تو حکومت کو ان سے کوئی خوف نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کا پارٹی اجلاس ہوا تھا جس میں نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ن لیگی قیادت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل ووٹ کو دینے میں ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کارکنان باہر نکلیں کیونکہ ملک مشکل میں ہے۔ نواز شریف نے راستہ دکھا دیا ہے، اب امتحان ہمارا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کارکنان پی ڈی ایم کے جلسوں کو کامیاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں