پیپلزپارٹی پر ہاتھ ہلکا رکھا جائے،و زیراعظم کی جانب سے ترجمانوں کو ہدایت، اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پارٹی ترجمانوں کو ہدیت جاری کی گئی ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی پرہلکا ہاتھ رکھا جائے، یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن ثمر عباس نے کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اینکر پرسن نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ایک بہت دلچسپ حکمت عملی سامنے آئی ہے، جس کے تحت اہم ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے ترجمانوں کے حالیہ اجلاس میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آپ لوگوں نے پیپلزپارٹی پر ہلکا ہاتھ رکھنا ہے۔اس موقع پر پروگرام میں موجود تحریک انصاف کے رکن قومی

اسمبلی صداقت علی عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اداروں کو اس طرح سے بدنام نہیں کیا گیا ، پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت بھی ہے تو ان کے ساتھ مل کر کام کرنے والا تعلق بن سکتا ہے، جب کہ مسلم لیگ نواز کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں ہے لہٰذا ان کے ساتھ ہم کس قسم کا تعلق بنائیں، اس کے علاوہ نوازشریف تو نا صرف تاحیات نا اہل ہوچکے ہیں بلکہ وہ ملک چھوڑ کر بھی جا چکے ہیں،جنہیں عدالتوں نے بھی اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ دوسری طرف حکومت کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں آپسی اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے ، گزشتہ اجلاس کے بعد ؂؂؂؂پی ڈی ایم رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی تو مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اے این پی کے میاں افتخار بظاہر تو اکٹھے کھڑےتھے مگر ان کےبیانات میں واضح فرق تھا ، پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت سابق وزیراعظم اور پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کو پی ڈی ایم کا سینئر نائب صدر بنایا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ۔پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران جب میڈیا نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم میں ملنے والے عہدے مستقل بنیادوں پر ہوں گے تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ملنے والے عہدے مستقل ہوں گے جبکہ میاں افتخار بولے کہ نہیں یہ عہدے روٹیشن کی بنیاد پر ملیں گے ، دونوں رہنماؤں کے بیانات میں تضاد نے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اختلافات واضح کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں