اہم شخصیات کے اغوا اور پاکستان کے کس اہم ترین شہر میں دھماکوں کا خدشہ ہے، تہلکہ خیز رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اہم شخصیات اغوا ہو سکتی ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دشمن قوتوں نے وطن عزیز میں دوبارہ دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے منصوبہ بنانا شروع کر دیا ہے۔انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے علاوہ افغان ایجنسی این ڈی ایس اور بی ایل اے کے مذموم منصوبوں کی نشاندہی کی ہے۔بی ایل اے نے پہلی مرتبہ دو خود کش بمبار تیار کیے ہیں۔کہا گیا ہے کہ دہشتگرد ممکنہ طور پر پاکستان میں خود کش حملہ کر سکتے ہیں۔ایجنسیوں نے ان کو خودکش بمباروں کی تصاویر حاصل کرنے میں بھی

کامیابی حاصل کی ہے اور پولیس سی ٹی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ خودکش بمبار لاہور میں کاروائی کر سکتے ہیں ۔یہ حملہ رش والی جگہ پر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ایک اور تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے تربیتی کیمپ میں حال ہی میں چار خود کش بمبار تیار کیے گئے ہیں ہیں جن کو پاکستان میں کارروائی کے لیے بھیجا جائے گا۔قبل ازیں وفاقی اور صوبائی وزرا پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی سمیت صوبائی وزراء تیمور حیات اور انصر مجید پر حملوں کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔اور ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ وزراء کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں کراچی میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے سبب پہلے ہی الرٹ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اب کراچی کی سڑکوں پر ہائی الرٹ سیکیورٹی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں