حکومت کا اہلیان لاہور کو شاندار تحفہ دینے کا اعلان ، بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی (ایل ٹی سی) نے لاہور میں 100 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی (ایل ٹی سی) کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ ایل ٹی سی ایک ماہ تک 100 الیکٹرک بسیں حاصل کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بسوں کے آنے سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یقین دلایا ہے کہ ایک ماہ تک لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو 100 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، یہ بسیں وفاقی حکومت کے الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت لاہور

ٹرانسپورٹ کمپنی کو دی جائیں گی۔ منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ دس ماہ سے بند ایل ٹی سی بسیں 17 روٹس پر دوبارہ کام شروع کریں گی۔انہوں نے کہا کہ بسوں کی آمد کے بعد شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کمی آئے گی۔ جن روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی ان پر طلباء کو ریلیف ملے گا۔ شہر میں سفر کے لیے شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بند روٹس پر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایل ٹی سی کا منصوبہ ایک ترک کمپنی کے ساتھ کیا تھا جو گزشتہ برس ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے ایل ٹی سی کی کئی بسیں روک دی تھیں۔حکومت کی عدم توجہ کے باعث لاہور میں مسافروں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اب موجودہ حکومت کی جانب سے لاہور میں سفری سہولیات بہتر بنانے کے لیے کوششیں شروع کی گئی ہیں جس کے تحت پہلے میٹرو بس سروس کا نیا کنٹریکٹ کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی حکومت نے 25 اکتوبر سے اورنج لائن ٹرین کو بھی فعال کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور میں لوکل ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہونے کے کافی امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں