پاکستانی روپے نے ڈالر کو پچھاڑ ڈالا، ایک امریکی ڈالر کتنے کا ہوگیا، حیران کن خبر

لاہور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں امریکی کرنسی کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باعث روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں چار ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جس کے باعث گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ڈالر تنزلی کا شکار ہے۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 164 روپے 04 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔26 اگست سے ابتک روپے کے مقابلے ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوچکا ہے۔۔ ڈالرسستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کی کمی ہوئی ۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی تھی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا تھی، قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 04 پیسے ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں