فیصل آباد کی یونیورسٹی میں داخلہ لینے والی طلباء سے مضحکہ خیز حلف نامہ لیا جانے لگا

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد وویمن یونیورسٹی نے داخلہ لینے والی طالبات کے لیے انوکھی شرط عائد کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کی گورنمنٹ یونیورسٹی برائے خواتین نے نئے داخلوں کے لیے آنے والی طالبات سے حیران کن حلف نامہ لینا شروع کر دیا۔طلباء سے حلف نامہ لیا جا رہا ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہیں۔طلباء کو داخلہ لینے سے قبل ایفیڈیوٹ جمع کرانا ہو گا جس میں اقرار کیا جائے گا اگر داخلہ لینے کے بعد کسی طالبہ کو 14 روز کے اندر اندر کورونا وائرس نکل آیا تو اس طالبہ کو 10ہزار روپے بطور جرمانہ جمع کرانے ہوں گے۔ایچ ای سی کی جانب

سے ایسا کوئی قانون نہیں بنایا گیا بلکہ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ادارے نے طلباء کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو یہ احکامات دئیے ہیں کہ وہ طلبا کا درجہ حرارت باقاعدگی سے چیک کریں اور ممکن ہو تو طلبا کا کورونا ٹسیٹ بھی کرائیں۔لیکن یونیورسٹی کی جانب سے اسی حکم کو پیسے بنانے کا ذریعہ بناتےہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔طالبات نے داخلہ لینے کے لیے یہ حلف نامہ جمع کرانا شروع کر دیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے متعقلہ حلف نامہ نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ ایچ ای سی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں