خواجہ آصف نےاسٹیج پر آنے کیلئے سہارا دینے کی کوشش پر لیگی کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کارکن کے چھونے پر غصے میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں سے لگاؤ رکھنے والے ہر کارکن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی سیاسی قیادت کے قریب رہیں، چونکہ زمانہ اب جدید ہے اس لیے کارکن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم از کم سیاسی لیڈر کے ساتھ ایک سیلفی تو ضرور لے لے۔کچھ کارکن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پارٹی رہنما کے قریب رہیں اور تصاویر میں آئیں۔لیکن اکثر موقوں پر سیاستدانوں کی جانب اس چیز کو سخت ناپسند کیا جاتا ہے اور کارکنان کی محبت کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔

ایسا ہی کچھ ن لیگی کارکن کے ساتھ بھی ہوا۔جلسے کے دوران جب خواجہ آصف اسٹیج پر چڑھ رہے تھے تو کارکنان نے انہیں سہارا دینے کی کوشش کی تاکہ وہ باآسانی سٹیج پر پہنچ جائیں تاہم خواجہ آصف نے اس موقع پر سخت ناگواری کا احساس کیا اور کارکن کا ہاتھ جٹھک دیا۔ایک اور کارکن نے خواجہ آصف کو سہارا دینے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آ گئے اور کارکنان کو چھونے سے منع کر دیا۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواجہ آصف پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔کچھ لوگ ان کی حمایت میں آئے اور کہا کہ خواجہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کو چھونے سے منع کر رہے ہیں۔تاہم کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ اگر کورونا کا اتنا ہی خیال تھا تو انہیں اتنی بھیڑ میں آنا ہی نہیں چاہئیے تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایسا ہی کچھ پیپلز پارٹی کے جیالے کے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔جو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ اتنے میں ان کے گارڈ نے جیالے کا گریبان پکڑ کر اسے پیچھے دھکیلا۔ اس موقع پر اور بھی کئی کارکنان موجود تھے جو نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔گارڈ نے جیالے کارکن کو کہا کہ تمہیں نظر نہیں آتا یہاں لیڈیز کھڑی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس پر صارفین مختلف قسم کی آراء کا اظہار کیا۔کسی نے گارڈ کے اس اقدام کو درست قرار دے دیا جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہی وہ کارکن ہیں جن کی بنیاد پرسیاسی رہنما اسمبلیوں کے اندر بیٹھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں