راولپنڈی میں لڑکی کو سرعام بے لباس کرنے کا واقعہ، ملزمان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے وارث خان کی حدود میں لڑکی پر نیم ہرہنہ کرکے ویڈیو بنانے کے مبینہ کیس میں ملزمان ارسلان اور محسن کی عبوری ضمانت میں گیارہ اگست تک توسیع کردی ۔مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ نے کی۔ دور ان سماعت عبوری ضمانت والے دو ملزمان محسن اور ،ارسلان عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل مدعی راجہ نذیر نٰے کہاکہ پولیس نے 354 اے کی دفعہ شامل نہیں کی۔وکیل مدعی راجہ نذیر نے کہاکہ پبلک مقام پر زیادتی اور ویڈیو بنانے پر

354 اے کی دفعہ لگتی ہے۔ وکیل مدعی راجہ نذیر نے کہاکہ 354 اے کی دفعہ کے تحت مقدمہ انسداددہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل ہوگا۔۔ وکیل نے کہاکہ ایف آئی آر کے مندرجات اور ویڈیو کو ملاخطہ کیا جائے تو دفعہ 354اے ت پ بنتی ہے ۔وکیل نے استدعا کی کہ تفتیشی کو ہدایت فرما کر متعلقہ دفعہ کا اضافہ کیا جائے۔ملزمان کے وکیل نے عدالت سے کیس کی تیاری کے لئے وقت مانگ لیا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان ارسلان اور محسن کی عبوری ضمانت میں 11 اگست تک توسیع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں