جو کوئی نہ کرسکا وہ عمران خان نے کردکھایا، بزرگ شہریوں کے لیے مراعات کا بل منظورکرلیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بزرگ شہریوں کے لیے مراعات کا بل منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت بزرگ شہریوں کو متعدد سہولیات دی جائیں گی۔حکومت مستحق بزرگوں کی مالی امداد کرے گی۔بزرگ شہریوں کا علاج بھی حکومت کرائے گی۔ ائیرلائنز پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بزرگ شہریوں سے متعلق حکومتی بل منظور کر لیا ہے۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے منعقدہ اجلاس میں یہ بل منظور کیا،بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کو مراعات دی جائیں گی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

دار الحکومت میں دار الشفقت کے نام سے اولڈ ایچ ہوم بنایا جائے گا۔اولڈ ایج ہوم میں میڈیکل سہولتیں اور تفریض فراہم کی جائے گی۔60 سال سے زیادہ عمر کے شہری اولڈ ہیڈ ہوم کے لیے درخواست دیں گے۔بزرگ شہری میوزیم،لائبریریز، پارکس میں مفت جا سکیں گے۔حکومت مستحق بزرگوں کی مالی امداد کرے گی۔بزرگ شہریوں کا علاج بھی حکومت کرائے گی۔اس کے علاوہ بزرگ شہریوں کو ادویات ،میڈیکل آلات، لیبارٹریز ٹیسٹس، فزیشنز کی فیسوں پر 20 فیصد رعایت ہو گی۔تمام نجی اور سرکاری اداروں پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ ہو گا۔ائیر لائنز،ریلوے سرکار ٹرانسپورٹ پر بھی بزرگ شہریوں کو 20 فیصد رعایت ہو گی۔سینئر شہریوں کے لیے خصوصی فنڈ قائم ہو گا۔سینئر سیٹزن فنڈ میں حکومت سالانہ 5 کروڑ روپے دے گی،بزرگ شہریوں کے لیے سینئر سٹیزن کونسل بنائی جائے گی۔یہ کونسل بزرگ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور دیگر امور سر انجام دے گی۔بل کے متن میں کمیٹی نے یہ بھی تجویز دی کہ نجی اسپےالوں میں غفلت سے بزرگ شہری کی وفات پر اسپتال پر 10 لاکھ جرمانہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں