ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گئے، ایک امریکی ڈالر کتنے پاکستانی روپے کا ہوگیا، جانئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے نیچے آنے لگی۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روزکے دوران امریکی کرنسی 19 پیسے سستی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، اگست کے آخری ہفتے سے لیکر اکتوبر کی 5 تاریخ تک روپے تقریباً 4 روپے کے قریب سستا ہو گیا ہے۔ جس کے باعث بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کی کمی ہوئی ہے۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے

مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانب آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 600 روپےاضافے سے 96 ہزار450 روپے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کے بعد 95 ہزار850 روپے ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں