ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے اگلے48گھنٹے انتہائی اہم قرار،اسپتال سے امریکی صدر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان طبیعت بہتری کی طرف جا رہی ہے ، جلد ہی واپسی گی اصل امتحان آنے والے دنوں میں ہوگا ۔ ہسپتال سے جاری ویڈیو پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ جب ہسپتال آیا تو طبیعت بہتر نہیں تھی لیکن اب کافی بہتر ہوں ، میں نے بہتری محسوس کی ہے لیکن آنے والے دنوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ، اندازہ ہے کہ آںے والے دن ہی اصل امتحان ہوں گے ، ہم سخت کوشش کر رہے ہیں کہ میں واپس جا سکوں اور میرا خیال ہے کہ ہم جلد ہی واپس جا کر الیکشن مہم کو ختم کریں گے جس طریقے سے ہم نے اسے شروع کی تھی ۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ابھی خطرے سے باہر نہیں ہیں ، تاہم میڈیکل ٹیم ان کی صحت کے حوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہے ، آنے والے 48 گھنٹے امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے اہم ہوں گے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے معالج ڈاکٹر شان کونلے نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت بہتر ہے اور کورونا کی تشخیص کے بعد کافی بہتری ہوئی ہے تاہم وہ ابھی خطرے سے باہر نہیں اور طبی ٹیم محتاط طور پر پُرامید ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ، وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات تھیں ، انہیں بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت تھیں جس پر انہیں پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی اورانہیں فوجی ہیلی کاپٹرپروالٹرریڈ ملٹری میڈیکل سینٹرمیری لینڈ منتقل کردیا گیا تھا ۔ قبل ازیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جب کہ ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں