کورونا کی دوسری لہرکا خدشہ،وزیراعظم نے دفاتر اور تعلیمی اداروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، سب سے گزارش ہے متوقع کورونا کی لہر سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تمام دفاتر اور ادارے ماسک پہننا یقینی بنائیں، دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اللہ نے ہم پر مہربانی کی اور کورونا کے بد ترین اثرات سے محفوظ رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا ایڈوائزری گروپ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل نہ کیا گیا تو کورونا وبا واپس آ سکتی ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 135 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 98 ہزار 968 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 513 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 050 ، پنجاب میں99 ہزار 812 خیبرپختونخوا 37 ہزار 973 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 766، بلوچستان میں 15 ہزار 371 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 816 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 تعداد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں