گندم سے متعلق حکومت کا ایسا فیصلہ کہ غریب پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم حکومتی سطح پر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دیدی۔روس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ یہ گندم درآمد کی جائیگی۔ ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر لوکل سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دیدی۔ای سی سی میں گندم اور چینی کی درآمد پر وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے جی ٹو جی کی بنیاد پر ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔حکومتی سطح پر گندم کی درآمد میں یہ اہم پیشرفت ہے۔

کابینہ نے گندم درآمد کیلئے روس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ایم او یو کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی سی پی کے ذریعہ 15 لاکھ ٹن گندم جبکہ نجی شعبے کے ذریعہ 10 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی جائے گی۔خیال رہے 17 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی ضرورت کے مطابق گندم کی درآمد کی اجازت دی تھی۔مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گندم کی درآمد کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ مشیر خزانہ نے کہا کہ گندم کی دستیابی انتہائی اہم معاملہ ہے۔ گندم کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ مشیرخزانہ نے ہدایت کی تھی کہ گندم کی ملک بھر میں مناسب قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں