معروف موٹرسائیکل برانڈ نے قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) یاماہا موٹر پاکستان نے مختلف ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 6 ہزار 500 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے، کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں یکم اکتوبر 2020ء سے لاگو ہیں۔کمپنی کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یاماہاYB125Z DX کی نئی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار 500 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے تھی۔ اس کے علاوہ YB125Z کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار روپے تھی۔یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کمپنی نے سال کے دوران قیمتیں بڑھائی ہیں۔ یاماہا موٹرز اس سے پہلے بھی اپنی موٹر

سائیکلوں کی قیمتوں میں 6,000 روپے تک کا اضافہ کر چکا تھا۔کمپنی نے یاماہا YB125Z کی قیمت 5,000 روپے اضافہ کر کے 1,51,000 تک پہنچائی تھی۔ یاماہا YBR 125G کی قیمت 1,78,000 روپے کی گئی جبکہ یاماہا YBR125 کی قیمت 1,69,000 روپے تھی۔ دونوں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 6,000 اور 5,000 روپے کا اضافہ کیا گیا۔یاماہا YB125Z کی پرانی قیمت 1,46,000 روپے تھی، جبکہ یاماہا YBR 125G کی قیمت 1,72,000 اور YBR125 کی 1,64,000 روپے تھی۔خیال رہے حکومت نے بجٹ ‏2020-21 میں 200cc تک کا انجن رکھنے والی گاڑیوں پر ایمبٹ آف ایڈوانس ٹیکس (AAT) کا خاتمہ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں