وزیراعظم نے عاصم باجوہ کے اثاثوں سے متعلق ایسا اعلان کردیا کہ جان کر آپ بھی عش عش کراٹھیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی جانب سے عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کے معاملے کی تحقیقات کروانے کا اعلان، عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہمیں تمام دستاویزات دکھا کر مطمئن کر چکے ہیں، قانونی ٹیم سے ان دستاویزات کی باقاعدہ چھین بین کروائی، لیکن اگر کچھ اور چیزیں سامنے آئیں تو معاملے کی ایف آئی اے سے تحقیقات کروائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کے معاملے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم

باجوہ کے اثاثوں سے متعلق اگر مزید تفصیلات سامنے آئیں تو پھر ایف آئی اے سے تحقیقات کروا لیں گے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کا معاملہ سامنے آیا تو انہوں نے سامنے آ کر تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ہمیں بھی انہوں نے اپنے اثاثوں سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کیں، تو میں نے وزیر قانون فروغ نسیم کو بلا کر کہا کہ ان تفصیلات کا جائزہ لیں۔ فروغ نسیم نے بتایا کہ عاصم سلیم باجوہ نے اثاثوں سے متعلق اٹھائے گئے تمام سوالات کو جواب دے دیا ہے۔ تاہم اب بھی اگر کئی یہ کہتا ہے کہ اس کے پاس عاصم سلیم باجوہ سے متعلق کچھ اور تفصیلات موجود ہیں، تو وہ سامنے لے کر آئے، اس کی تحقیقات کروا لیں گے۔اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اقتدار چھوڑنےکو ترجیح دوں گا، این آر او نہیں دوں گا، اپوزیشن این آر او لینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر بیرون ملک گئے، ہم تو سمجھ رہے تھے کہ وہ جہاز کی سیڑھیاں بھی نہیں چڑھ سکیں گے۔عمران خان نے کہا کہ انہیں معلوم ہے میں این آر او نہیں دوں گا اس لیے مائنس ون کہتے رہتے ہیں، اپوزیشن عدلیہ، نیب اور فوج پر پریشر ڈال رہی ہے، اگر اس وقت یہ پریشر ہم نے جھیل لیا تو پاکستان وہ ملک بن جائے گا جو اسے بننا چاہیے تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنی چوریاں بچانے کے لیے ڈاکواکٹھے ہوگئے ہیں،چوروں کے دباؤ میں آکر ڈیل کرنے سے ملک تباہ ہوتے ہیں، یہ ملک کومقروض چھوڑکرگئےاورجواب ہم سےمانگ رہےہیں، ملک میں دولت بڑھانے کی انہوں نے چیزیں نہیں چھوڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن استعفے دے گی تو ہم الیکشن کرادیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں