نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کردیا، بھارت کو بھی زہر اگلنےکا موقع مل گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے قائد نواز شریف کے ٹاما ہاک سے متعلق بیان نے پاکستانی میزائل پروگرام پر کئی طرح کے سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔نواز شریف نے بطور وزیراعظم ریاست کے راز نہ بتانے کا حلف اٹھایا تھا،کیا انہوں نے قوم سے اپنے حلف کی پاسداری کی ؟۔نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہوئے حلف اٹھایا تھا کہ بطور وزیراعظم ریاست کے رازنہیں بتائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف طرح کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹویٹر پر بھارتیوں کو پاک فوج اور پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کا نیا موقع مل گیا۔کچھ بھارتیوں کی جانب سے یہ بھی ٹویٹ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس اصل میرائل ٹیکنالوجی ڈاکٹر قدیر کی دی ہوئی نہیں بلکہ امریکی میزائل سے حاصل شدہ ٹیکنالوجی کے مرہون منت ہے۔سابق وزیراعظم کے بیان پر ن لیگ یا پاک فوج کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔جنرل (ر) امجد شعیب نے سابق وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ رازداری کا حلف اٹھایا گیا اور دوسری سرزمین پر راز فاش کیا جا رہا ہے۔نواز شریف کی جانب سے انتہائی غلط حرکت کی گئی ہے۔وہ کریڈٹ لینے کے چکروں میں رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حساس قومی راز سے پردہ اٹھایا تھا۔لندن میں موجود نواز شریف کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے امریکا کے کروز میزائل کی مدد سے اپنا کرونا میزائل بنایا تھا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کروز میزائل ان کے دور میں بنائے گئے تھے۔ اس زمانے میں امریکا نے افغانستان پر کروز میزائل داغے تھے، تب ایک میزائل پاکستان میں آ گرا تھا، جو ٹھیک حالت میں تھا۔ پاکستان نے یہ میزائل اپنی تحویل میں لینے کے بعد اس کے ڈیزائن کا مطالعہ کیا اور اسی کی مدد سے اپنا کرونا میزائل پروگرام بنایا۔اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے یہ بیان دے کر قومی راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ نواز شریف نے حلف اٹھایا تھا کہ وہ کبھی کسی قومی راز سے پردہ نہیں اٹھائیں گے، لیکن انہوں نے کروز میزائل پروگرام کے حوالے سے بیان دے کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں