نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اشتہاری اور مفرور مجرموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق پیمرانےاشتہاری اورمفرور مجرموں کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے اعلامیے جاری کیا جس میں یدایت کی گئی ہے کہ اشتہاری اورمفرورمجرموں کی تقریر، انٹرویو میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی ہے۔پیمرا اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ زیرالتوامقدمات کے ممکنہ نتائج سے متعلق بھی موادنشرکرنے پرپابندی ہے۔یاد رہے کہ آج احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی عدم پیشی پر اُن کی جائیداد سمیت گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کو

قرقی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوازشریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ برطانوی ہائی کمیشن سے عدالتی حکم نامے پر عمل درآمد کروائے۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر کو شہریوں کو اکسانے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس طرح کی تقاریر دکھائی جاسکتی ہیں یا نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ‘آپ اس بات پر بحث کریں کہ ایک شخص قانون سے بھاگا ہوا ہے اور عدالت نے کل ہی اپنے خیالات کا واضح انداز میں اظہار کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کیا ایسے شخص کی تقاریر جس میں وہ لوگوں کو بغاوت کے لیے اکسا رہے ہیں، کیا یہ قانون کے مطابق ہے اور انہیں اس کی اجازت ہونی چاہیے یا نہیں، اس پر بحث کریں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں