فوج سے اتنی نفرت ہے تو بیٹی فوجی کو کیوں دی؟نواز شریف سے اہم سوال پوچھ لیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ تقریروں کے بعد سیاست میں ایک بھونچال آ گیا،نواز شریف کی جانب سے روزانہ نئے انکشافات کیے جارہے ہیں جب کہ بھرپور جارحانہ سیاست کی جا رہی ہے ۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینیر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے 21 سال کے فوجی سے لے کر جنرل تک پر حملہ کیا۔جس فوجی کا باپ کسان یا مزدور ہے وہ سرحد پر جانیں دے رہا ہے لیکن نواز شریف ان پر حملے کر رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی شادی بھی پاک فوج کے ایک کیپٹن سے ہوئی۔

جب صفدر اعوان نے مریم نواز سے شادی کی تو اس وقت وہ پاک فوج میں کیپٹن تھے۔نواز شریف کو فوج سے اتنی نفرت ہے تو بیٹی فوجی کو کیوں دی۔دوسری جانب ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لاہور میں ہونے والےاجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میں جو علم بلند کر رہا ہوں، کیا آپ میرا ساتھ دیں گے؟انہوں نے کہا کہ ن لیگ جیتی ہوئی تھی لیکن ہروایا گیا۔ جو کچھ بھی ہورہا ہے میں اس پر خاموش نہیں رہوں گا۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اپوزیشن رہنما شہبازشریف کو ناکردہ گناہوں کی سزاد ی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو سنا بھی نہیں گیا، سیدھا جیل لے گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ان کو اہمیت نہیں دیتے۔ عمران خان نے کبھی کوئی کاروبار نہیں کیا, یہ بنی گالا کی ریاست کہاں سے آگئی؟نوازشریف نے کہا کہ ہم نے افواج پاکستان کی بڑی خدمت کی، پھرموقع ملا تو دوبارہ کروں گا۔ بارڈر پرڈیوٹی دینے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں