پاکستانی روپے کا ڈالر کو دھوبی پٹکا، امریکی کرنسی کتنی سستی ہوگئی، جانئے تفصیلات

کراچیـ(نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 18 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مزید سستا ہوکر 165 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی تھی۔دوسری جانب آج سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی

کمی ہوئی ہے۔ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالر کی کمی سے 1886 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے کی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12.70 ارب ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مد میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں کمی کے بعد مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 19 ارب 90 کروڑ ڈالرز ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں