حکومت نے 2اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 2 اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 275 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے میں تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق 14 صفر یعنی 2 اکتوبر بروز جمعہ صوبائی محکموں ،خودمختارکارپوریشنز ، بلدیاتی اور سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

خیال رہے ہر سال چودہ صفر الفظفر کو شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے سندھ میں عام تعطیل ہوتی ہے۔رواں سال سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 276 عرس مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، صوبائی حکومت نے کرونا کے پیش نظر عرس کی تمام تقریبات پر پابندی عائد کی ہے اور زائرین کو ہدایت کی کہ وہ چودہ صفر سے چاند کی 17 تاریخ تک مزار نہ آئیں۔معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے، ماضی میں عرس کے موقع پر تین روزہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا تھا جس کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کیا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں