ریلوے نے پاک فوج کےملازمین کیلئے زبردست اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فوجیوں کو 50 فیصد رعایت کے ساتھ آن لائن ریلوے ٹکٹ کی بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے ریلوے ریزرویشن دفاتر میں پاکستان آرمی کو 50 فیصد رعایت کے ساتھ آن لائن ریلوے ٹکٹ بکنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔اور اس بابت باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق آرمی کے تمام ریکنگ کے ملازمین اور افسران آرمی کوٹہ کے مطابق گھر بیٹھے اب آن لائن ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔اس بابت باقاعدہ آرمی کی مجاز اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے باقاعدہ ایس او پی تیار کیا گیا ہے۔

اس ایس او پی کے مطابق فوجیہ کوٹہ کی ٹکٹس آن لائن بک کرائی جا سکیں گی۔جب کہ 11 جون2020ء کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزارت ریلوے نے فوج کے جوانوں اور افسران کیلئے رعایت ٹکٹ کی سہولت بحال کردی۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتر سے فوج کے جوان و افسران ملٹری وچر پر رعایتی ٹکٹ دوبارہ سے حاصل کرسکیں گے۔ ٹرین آپریشن معطل ہونے پر ملٹری وچر اور اخبار نویسوں کیلئے رعایتی ٹکٹ کی سہولت بھی بند کی گئی ۔وزارت ریلوے کی جانب سے صحافیوں کیلئے رعایتی ٹکٹ کا اجرا شروع نہ ہونے پر صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خصوصی افراد کے لئے 50فی صد رعائتی، نابینا افراد کے لئے ریلوے کا سفر مفت ، ساتھ سفر کرنے والے کے لیے پچاس فیصد رعایتی ٹکٹ اورنابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے کے پلاٹ ایک روپیہ مہینہ کرایہ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناپسندیدہ لوگ پلاٹوں پر قبضہ کر تے ہیں اگر کالج سکول کے لیے کسی پلاٹ پر قبضہ کرنا ہے تو میں آپ کے ساتھ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے میں معذور افراد کے لیے پچاس فیصد رعایت کا رکھی ہے۔ نابینا افراد کے لیے مفت ٹکٹ اور نابینا افراد کے ہیلپر کو پچاس فیصد رعایت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں