نواز شریف اور مریم نواز کا انتقامی کاروائیوں کیخلاف عالمی فورم پر آواز اٹھانےاور امریکہ ، برطانیہ سے مددمانگنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے نائب صدرمریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے، جس میں سیاسی صورتحال اور انتقامی کاروائیوں پربات چیت کی گئی، انتقامی کاروائیوں کیخلاف عالمی فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیاہے، امریکی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے نائب صدرمریم نواز سے رابطہ کیا ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، انتقامی کاروائیوں اور پی ڈی ایم کے اجلاس سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں شہبازشریف کی

گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں میں ن لیگ کے اہم فیصلوں پربھی بات ہوئی۔قائد ن لیگ نوازشریف نے کل پارٹی کا اجلاس طلب کرلی ہے۔اجلاس میں پاکستان اور لندن سے ن لیگی رہنماء شریک ہوں گے۔ نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جس کے انتظامات لندن آفس میں کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے انتقامی کاروائیوں کیخلاف عالمی فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اوربرطانوی ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے۔ان خطوط کے ذریعے عالمی رہنماؤں کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری اور سابق صدرمملکت آصف زداری سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف انتقامی کاروائیوں کے بارے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں عوا می جلسے کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی میزبانی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا اجلاس ہوا۔احتجاجی تحریک کی حکمت عملی کیلئے اسٹیئرنک کمیٹی تشکیل دی گئی، احسن اقبال کی سربراہی میں قائم اسٹیئرنک کمیٹی میں تمام جماعتوں ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری، تاریخی کرپشن اورمعیشت بدحالی سے نجات دلائیں گے، ملک میں حقیقی جمہوریت بحال کی جائے گی،کوئٹہ جلسے کے بعد ملک بھر میں جلسوں کی سیریز شروع ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں