ہم بگڑے تو امریکہ کا جو حال افغانستان میں ہوا وہی تمہارا یہاں کر دیں گے ، مولانا فضل الرحمان

مظفر آباد(نیوز ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ بگڑنے کی کوشش نہ کی جائے ، اگر ہم بگڑ گئے تو امریکہ کا جو حال افغانستان میں ہوا وہی حال تمہارا یہاں کر دیں گے ، ہم مخالفین سے نہیں ڈریں گے ، بلکہ ہر ایک سے حساب لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں استقبالیہ تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاستی ادارے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں، یہ آئین کو معطل کرتے ہیں، انکے ہاتھوں آئین مفلوج ہوتا ہے، قانون کی انکی نظر میں کوئی حیثیت نہیں ہے، جو یہ کہیں وہی قانون، اگر اسی طرح ہم نے زندہ

رہنا تھا تو پھر آزادی کی تحریکیں کیوں چلائیں؟اسی لئے چلائی تھیں کہ آمرانہ سوچ کو قبول نہیں کریں گے۔مولانا نے مزید کہا کہ پاکستان میرا گھر ہے، پاکستان میری ریاست ہے، میں تمہیں پاکستان کا وارث نہیں سمجھتا، تم مجھے چھوٹی چھوٹی گرفتاریوں سے ڈرارہے ہو؟تم امریکہ کی کٹھ پتلی ہو، ہم لڑائی نہیں چاہتےجے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے جس گھاٹ کا پانی پیا ہے وہ غلامی کو قبول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں ایک آزاد شہری اور محترم کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وہ خود کو بڑے بڑے عہدوں پر فائز اور بڑے رینکوں کے حامل افسران سے بھی خود کو محترم سمجھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے اداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سب سیدھے ہو جائیں کیونکہ وہ تو پہلے سے سیدھے راستے پر ہیں۔انہوں نے للکارتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمارے ساتھ بگڑنے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ اگر ہم بگڑ گئے تو امریکہ کا جو حال افغانستان میں ہوا ہے وہی حال تمہارا یہاں کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں