پی آئی اے کا بڑا کارنامہ، کورونا پازیٹو مسافر کو سعودی عرب بھجوادیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات قومی ایئرلائن کے اسٹاف کی بڑی نااہلی سامنے آگئی، عملے نے کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو پرواز کے ذریعے سعودی عرب بھجوادیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے عملے کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی پوزیٹو ٹیسٹ رپورٹ موجود ہونے کے باوجود مسافر کو سعودی عرب روانہ کردیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کو اسلام آباد میں پی آئی اے اسٹاف نے بورڈنگ پاس جاری کیا، مسافر کو سعودی عرب پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر کے ملتان واپس بھیج دیا گیا، مسافر کے پاس کورونا وائرس کی مثبت ٹیسٹ رپورٹ تھی۔ ملتان واپس پہنچنے پر مسافر کو نشتر اسپتال

منتقل کردیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مدینہ سے آنے والی پرواز میں موجود دو مزید مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جس کے سبب ان مسافروں کو بھی نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستانی مسافروں پر کوئی الگ سے مخصوص سفری پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔اسعودی عرب نے ان تمام افراد کے مملکت کے سفر پر پابندی ختم کی جن کے پاس سعودی عرب کا کارآمد ویزا موجود ہے۔ تاہم سفر کرنے والوں کے لیے سفر سے 48 گھنٹے پہلے کرائے جانے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں