شہبا زشریف کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹی کی گرفتاری، احتساب عدالت سے بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔احتساب عدالت لاہور نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیںاحتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔دوران سماعت دفترخارجہ کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دفتر خارجہ کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے شہباز شریف کے اہلخانہ سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو حکم دیا تھا کہ وزرات خارجہ سے سلمان شہباز کے بیرون ملک میں رہنے کی وجہ معلوم کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے شہبازشریف کی بیٹی جویریہ شہباز اور حمزہ شہباز کی حاضری سےاستثنی کی درخواست منظورکرلی تھی۔دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، عدالت نے شہباز شریف کو دوبارہ 13 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں