طلال چوہدری کے جھگڑے کا معاملہ، مریم نواز کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

لاہور (نیوز دیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے طلال چوہدری تشدد کیس سے مکمل لا تعلقی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ طلال چوہدری کا معاملہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی معاملہ ہے بھی تو یہ ان کا نجی معاملہ ہے جس کے بارے میں مجھے کوئی خبر نہیں ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ن ے دوران پریس کانفرنس کہا ہے ، یہ معاملے نجی نوعیت کے ہیں جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اگر کوئی معاملہ ہے تو طلال چوہدری کا ہے وہ خود دیکھ لیں گے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن

شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائےگی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایاگیا۔ ہمیں امید ہے عدالت سے شہبازشریف کو انصاف ملےگا۔ اس موقعے پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو مبینہ طور پر خاتون رکن اسمبلی کے اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ زخمی حالات میں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔انہوں ںے موقعے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا جب کہ فیصل آباد پولیس نے اس معاملے پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی جب گذشتہ روز طلال چوہدری کا بیان لینے کے لاہور کے نجی اسپتال پہنچی تو وہ پہلے ہی اسپتال سے چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں