شہباز شریف کی گرفتاری، نواز شریف نے دھماکے دار ٹویٹ کردیا

لندن (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے مسلم لیگ ن کےاپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج شہباز شریف کوگرفتارکرکے اس کٹھ پتلی نظام نےاے پی سی کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر،اے پی سی میں کئے گئے تمام فیصلوں پرعمل درآمد ہوگا،سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بارے میں انھوں نے قبل ازیں بتا دیا تھا کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا،لیکن انھوں نے آل پارٹی کانفرنس کے اعلامیے پر کاربند رہنے کا عزم بھی ظاہر کیا تھا،

انھوں نے کہا کہ گرفتاری نے قرار داد کی توثیق کی ہے،جس پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت عمل پیرا ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں اور سب کی قیادت نواز شریف ہی کریں گے۔مریم نوازنے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا لیکن پہلے گرفتار کیا گیا۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اے پی سی کے اعلامیے پر عمل درآمد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نا تجربہ کار شخص کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے۔انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جیتیں یا ہاریں لیکن ن لیگ حکومت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس کو چاہیں گے، ذمہ داریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لیڈ کریں گے اور ہم سب فالو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نواز شریف ہی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں