امریکی حکام نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کو خوشخبری سنادی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی سفارت خانےنے طلبہ کے لیے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب معطل کی گئی ویزا سروس دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی میں طلبہ کو ویزوں کا اجرا شروع کرے گا۔امریکہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں 8 ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نان امیگریشن و دیگر ویزا سروسز بھی جلد دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔اعلامیے کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے کا اجرا امریکہ میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکہ میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ویزے کیلئے آنے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک پہننے اورسماجی فاصلہ

برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری کریں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ “ہم طلبا ویزا درخواست دہندگان کی بروقت اور محفوظ طریقے سے مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم نے گذشتہ چند مہینوں میں کوویڈ 19 کے وبائی امراض کے دوران درخواست دہندگان اور اپنے ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔” .امریکی سفارت خانے نے ویزے کیلئے آنے والے طلبا کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نان امیگریشن و دیگر ویزا سروسز بھی جلد شروع کردی جائے گی۔خیال رہے کہ امریکی سفارتخانے نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مارچ 2020 میں تمام ویزا سروسز معطل کردی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں