طلال چوہدری کے جھگڑے کا معاملہ، پولیس نے تحقیقات کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) طلال چودھری پر تشدد کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے معاملے کی تحقیقات کر کے تین روز میں رپورٹ دے گی۔سابق لیگی ایم این اے طلال چوہدری پر تشدد کے معاملہ پر پولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اے ایس پی پیپلز کالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول کمیٹی کے ممبر ہیں۔ کمیٹی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ

پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کا بھی بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے گا۔اے ایس پی عبدالخالق کا کہنا تھا کہ پولیس نے کوئی صلح نہیں کروائی، یہ ہمارا کام نہیں ہے، ہم انکوائری مکمل کرکے حتمی رپورٹ پیش کر دیں گے۔اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ طلال چوہدری کی جانب سے خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔دوسری جانب طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے سے کسی خاتون کا کوئی تعلق نہیں ہے، سب ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے، معاملے پر تفصیلی جواب جاری کروں گا۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر خاتون ایم این اے کے بھائیوں کا مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد طلال چودھری کو نیشنل ہسپتال داخل کردیا گیا۔ لیگی رہنما طلال چودھری پر خاتون رکن قومی اسمبلی کے بھائیوں کا مبینہ تشدد کا واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور خاتون ایم این اے کے گھر کے گیٹ پر پولیس والوں سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طلال چودھری کہ رہے ہیں کہ مجھے یہاں تنظیم سازی کے لئے بلایا اور میرا موبائل فون چھین لیا، مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اس وقت نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے ان کے بائیں کندھے اور بازو فریکچر کا آپریشن کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں