ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلیم مانڈی والا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو احباب اور دوست ان سے حالیہ دنوں میں ملے ہیں وہ بھی خود کو قرنطینہ کرلیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عوام سے دعاوَں کی اپیل بھی کی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا

وائرس کے سبب مزید 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 95 ہزار 33 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد7 ہزار831 رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں