بارہ کہو میں اے این ایف کا آپریشن، اسمگلرز کی فائرنگ، 1 اہلکار شہید، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد کے نواحی علاقے بارہ کہو میں آپریشن کیا، ملزمان کی فائرنگ سے اے این ایف کا ایک اہلکار شہید ہو گیاجبکہ 6 منشیات گرفتار اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔انسداد منشیات فورس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے بارہ کہو میں آپریشن کیا، اے این ایف ٹیم کو دیکھتے ہی منشیات سمگلرز کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی جس کی زد میں آ کر اے این ایف کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

انسداد منشیات فورس نے مزید نفری طلب کر کے علاقے کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے 6 نے سرنڈر کر دیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ جب کہ مزید منشیات سمگلرز کی تلاش و گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں