طلال چوہدری کی اپنی ہی پارٹی کی خاتون سے شرمناک حرکت

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ، جس کے باعث ان کا بازو 2جگہ سے فریکچر ہوگیا ، طلال چوہدری نے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری نے ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔جس کے بعد خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر تشدد کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کابازو 2جگہ سے فریکچر ہوا جبکہ ان کے جسم پر تشدد

کے نشانات ہیں، طلال چوہدری کے بائیں بازو کی سرجری کردی گئی ہے۔تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ طلال چوہدری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں اسپتال کے ایگزیکٹیو روم میں رکھا گیا ہے، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، اور ان کی مختلف جگہ سے ہڈیاں بھی فریکچر ہوئیں، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کی سرجری کی جائے گی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری پر مبینہ طور پر مسلم لیگ کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے تشدد کیا ہے، لیگی خاتون ایم این اے کا تعلق بھی طلال چوہدری کے شہر فیصل آباد سے ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں