رواں ہفتے 4مسلم ممالک میں آتشزدگی کے واقعات پر صارفین کے ٹویٹس

لاہور (ویب ڈیسک) رواں ہفتے 4 مسلم ممالک میں آتشزدگی کے 4 مختلف واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔یہ ہفتہ مسلم ممالک کے لیے بدترین ثابت ہو رہا ہے۔ سب سے پہلے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے ہوئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالر تک مالی نقصان ہوا ہے اور مکانات اور عمارتیں تباہ ہونے سے کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں.اس واقعے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جب کہ 137سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔بیروت میں دھماکوں بعد عجمان بازار جل کر راکھ ہو گیا، متحدہ عرب امارات میں شامل

امارت عجمان میں ایک مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی جس سے متعدد دکانیں جل گئیں۔اگر مارکیٹ کھُلی تو خدانخواستہ آگ کی لپیٹ میں آکر متعدد افراد کی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔لبنان و عجمان کے بعد نجف بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔۔ آگ نے متعدد گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آسمان پر سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئےاور اس کے بعد حرمین ایکسپریس ٹرین کے جدہ اسٹیشن پر گزشتہ روز آگ لگ گئی، جسے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا۔، یہ ٹرین سروس اب ستمبر 2020ء میں چلائی جائے گ۔مسلم ممالک میں پیش آنے والے ان واقعات پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ یہ وقت امت مسلمہ کے لیے جاگنے کا ہے،امت مسلمہ کو آپس میں لڑنے کی بجائے ایک ہو جانا چاہئیے۔ایک صارف نے کہا کہ مسلم ممالک دو دنوں سے بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ صرف مسلم ممالک میں ایسے واقعات کا پیش آنا اتفاق ہے یا اس کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں