ڈین جونزکا قومی کرکٹر کی مدد کیلئے دیا گیا پیغام منظرعام پر آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کمنٹیٹر ڈین جونز گزشتہ روز حرکت قبل بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ سٹار انڈیا نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں ثین جونز انتقال کر گئے ہیں، وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے، ہم ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت مین ان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔گزشتہ روز ناشتہ کرنے کے بعد صبح 11 بجے ڈین جونز نے آئی پی ایل کی نشریات کے سلسلے میں بریفنگ سیشن میں حصہ لیا اور ممبئی میں واقع اپنے ہوٹل کے کوریڈور میں ساتھیوں کے ہمراہ گفتگو کر رہے تھے۔ دوران گفتگو اس وقت

سب لوگوں کو دھچکا لگا جب وہ ایک دم زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں ایمبولینس میں ہنگامی بنیادوں پر ہرکشن داس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں آںے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔ڈین جونز کی عمر 59 سال تھی، وہ 24مارچ 1961ء میں میلبورن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، ڈین جونز نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 52 ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔ ڈین جونز پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور تھے تاہم رواں سال پی ایس ایل میں انہوں نے کراچی کنگز کی کوچنگ کی تھی ۔ڈین جونز کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ میں کام کرنے والے سپورٹس اینالسٹ ریحان الحق نے اب انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل 4 کے دوران جب آصف علی کی بیٹی کی طبیعت انتہائی ناساز تھی تو ڈین جونز نے تمام ٹیم کے نام ایک پیغام میں تجویز دی تھی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہر کھلاڑی سے تھوڑے تھوڑے پیسے لیکر آصف علی اور ان کے اہل خانہ کی مدد کی جائے تاکہ ان پر سے مالی بوجھ کم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں