اسلام آباد میں اسلحے سے لیس افراد نے سکول بس روک لی،فائرنگ سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بارہ کہو میں مسلح افراد نے سکول سے آنے والی بس کو روک لیا،ملزمان اسلحے سے لیس تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے سکول بس میں موجود طالب علموں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مسلح افراد نے سکول بس کے آگے اپنی گاڑی کھڑی کے روڈ بھی بلاک کر دی۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کی بس ڈرائیور سے ذاتی دشمنی تھی جس وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔جب بس ڈرائیور بچوں کو لے کر جا رہا تھا تو ملزمان نے گاڑی روک لی،

ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے طالب علموں میں بھی خوف و ہراس پھیلایا، کئی بچے سہم گئے جب کہ کچھ بچے رونے لگ گئے۔ملزمان کو اسلحے سمیت دیکھ کر بچے گھبرا گئے۔بارہ کہو پولیس کیمطابق ملزمان کا بس ڈرائیور سے ذاتی جھگڑا تھا جس پر بس روک کر خوف و ہراس پھیلایا۔ملزمان نے بچوں کو گھر بھیج کر بس ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سکول 5 ماہ تک بند رہے اور حال ہی میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا،والدین ویسے ہی بچوں کو سکول بھیجنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔جب کہ اس طرح کے واقعات والدین کی پریشانی میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں