وزیراعظم عمران خان کشمیر کےحق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر کے شکرگزار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر صدر اردگان کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں، حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط

بناتی ہے۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بات کرنا بھارت کو ایک آنکھ نہ بھایا۔بھارت نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے۔اقوام متحدہ میں بھارت کے نمائندے ٹی ایس تریمورتی کا کہنا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بارے میں ہم نے صدر اردگان کے تبصرے کو دیکھا ہے۔یہ انڈیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہےاور یہ انڈیا کے لیے نا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ترکی کو کسی دوسرے ملک کی خود مختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں