آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟دشمن پر لرزہ طاری

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ، جدید ترین لڑاکا ٹینک جارحانہ کردار کے لیے جلد اسٹرائیک فارمیشنزمیں شامل کیا جائیگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،ملکی سلامتی، سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی ہمارے جوان تیار ہیں، پاک فوج کو درپیش مسائل اور ملک صورتحال، علاقائی خطرات سے مکمل آگہی ہے۔آئی آیس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےجنگی

مشقوں کا مظاہرہ دیکھتے ہوئے چینی ساختہ جدید ترین تھڑد جنریشن میں بیٹل ٹینک وی ٹی فورکامظاہرہ بھی دیکھا۔وی ٹی فور ٹینک جدید ٹیکنالوجی سے لیس خود کار دفاع کے حامل ہیں جبکہ وی ٹی فور ٹینک بہترین فائر پاور کے حامل بھی ہیں۔ الخالدون کے بعد وی ٹی فور ٹینک پاکستان کے دفاع میں ایک شانداراضافہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹینکوں کے مظاہرے اور جوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کے جذبےکوسراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ملکی دفاع کیلئے وی ٹی فور کا اضافہ دشمن کی ساکھ کو مزید کمزور کرے گا اور ان کی صفوں کو بھی ہلا دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں