ق لیگ نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بعد ایک اور جماعت کی وکٹ اڑالی

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک بہاولنگر کے ٹکٹ ہولڈر احمد خان کموکا مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے گزشتہ روزسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر برائے این اے 169 بہاولنگراحمد خان کموکا نے یہاں ملاقات کی، اوراپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ملاقات میں صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم بھی موجود تھے ۔پرویزالٰہی نے اس

موقع پر کہا کہ احمد خان کموکا کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم ہر محب وطن پاکستانی کواپنی پارٹی میں ویلکم کرتے ہیں۔ اس موقع پر احمد خان کموکا نے کہا کہ میں چودھری پرویزالٰہی کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں ، انہوں نے دین اسلام کی خدمت کیلئے بہت کام کیا ہے ،قرآن اکیڈمی، نصابی اور غیر نصابی کتب میں شرعی اصلاحات، بنیاد اسلام بل اور حکومتی سطح پر پہلی مرتبہ قرآن پاک کے شہید اوراق کو ری سائیکل کرنے کی مثال سب کے سامنے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں