’’جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکہ ہم نے کیا‘‘ کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

کراچی (نیوز ڈیسک) کالعدم سندھو دیش آرمی نے جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔تفصیلات کے مطابق کالعدم سندھو دیش ریولیوشنری آرمی نے جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ ایس آر اے کے ترجمان نے لکھا کہ جماعت اسلامی کراچی کی کشمیر ریلی پر دستی بم حملہ انہوں نے کیا ہے۔دوسری جانب جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں شدید زخمی کارکن جاں بحق ہو گیا ہے۔گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کے تحت کشمیر یکجہتی ریلی میں دھماکے کے

نتیجے میں 39 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی۔ حملے میں شدید زخمی ایک رکن علاج کے دوران انتقال کر گئے جن کی شناخت رفیق تنولی کے نام سے ہوئی جو جماعت اسلامی ضلع ملیر علاقہ قائدآباد کے ناظم تھے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلی کے مخالف سمت کے یونیورسٹی روڈ کے ٹریک پر ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور اور موٹرسائیکل کے قریب موجود پانچ افراد کو منتقل کرتے دیکھا گیا۔ بعض عینی شاہدین کے مطابق مبینہ طور پر ایک کار میں سوار افراد نے یوٹرن کرتے ہوئے دھماکہ خیز چیز ریلی پر پھینکی اور نیپا چورنگی کی جانب فرار ہوگئے تاہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق تین سے چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب ریسکیو حکام نے کہا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب دھماکے میں39افراد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ دھماکے سے قریبی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔عینی شاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی کی یوم استحصال کشمیر ریلی میں دستی بم پھینکا گیا، ریلی بیت المکرم مسجد سے حسن اسکوائر کی جانب جارہی تھی جبکہ دھماکا حافظ نعیم الرحمن کی تقریر کے دوران ہوا جماعت اسلامی کے رہنما معراج الہدی کا کہنا تھا کہ دھماکا کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، ریلی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں