حکومت کی کوئی تدبیر کام نہ آئی،رواں ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ستمبر کے تیسرے ہفتے میں بھی مہنگائی پر قابو نہ پایا جا سکا۔ رواں ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دودھ، لہسن،‏ٹماٹر، پیاز مزید مہنگے‏ہوئے ہیں۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 8.71 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر فی کلو اکہتر روپے سے بڑھ کر سے اکانوے روپے‏تک پہنچ گئے۔انڈوں کی فی درجن قیمت میں سات روپے اضافہ ہوا، برائلر گوشت فی کلو آٹھ روپے مہنگا ہوا جب کہ ‏چینی پچانوے روپے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق تین اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جن میں ایل پی جی، آلو اور کیلے شامل ہیں۔ چاول، نمک اور بریڈ سمیت

چھبیس‏اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال ماش اور دال مونگ 2 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی۔ جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں ایک بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی کلو 94 روپے 72 پیسے کی سطح پر پہنچ گئ۔دستاویز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، جلانے کی لکڑی، لہسن، گڑ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران صرف 3 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔ جن میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر، آلو اور کیلے شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران چاول، نمک، بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں