فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا، اہم جماعت نے اے پی سی میں شرکت سے صاف انکار کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی ، سراج الحق نے تصدیق کردی ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں ملی اور نہ ہی ہماری جماعت آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی ، کیونکہ اے پی سی کا ایجنڈا ابھی تک سامنے نہیں آیا اور ہم کسی کے زاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے ، جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتے تاہم اگر اے پی سی ہو رہی ہے تو یہ حزب اختلاف کا حق ہے ، یہ سب صرف سیاسی مفادات کے لیے

لڑتے ہیں لیکن اندر سے سب ایک ہی ہیں ، موجودہ حکمران ٹولہ جب اقتدار میں نہیں ہو گا تو یہ بھی لندن میں ہی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک میں سود کے خاتمے اور کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا نہیں ہو گا ہم کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ، جماعت اسلامی ان لوگوں کی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتی جنہوں نے 71 اور 72 سالوں میں ملک کو تباہ کیا ، کیونکہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک قدم بھی لیتے ہیں تو اپنے ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کے لیے لیتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مجھ سے شہزادے اور شہزادیوں کے بارے میں نہ پوچھا جائے ، جو ملک کی عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتا تو وہ بھی سادہ آدمی ہے ۔ موٹروے پر کاتون سے زیادتی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اور پنجاب حکومت کا مجرم نہ اب تک نہ پکڑنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے ، پولیس کی تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا یہاں وزیر اعلیٰ نااہل ہے وہ سو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حزب اختلاف کی طرف سے 20 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں