ارینج میرج کے بجائے لو میرج کرنی چاہئیے، زرتاج گل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ارینج میرج نہیں بلکہ لو میرج کرنی چاہئیے۔پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما زرتاج گل کا اس حوالے سے دیا گیا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔زرتاج گل سے جب شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے،وہ سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لو میرج کرے۔زرتاج گل کی 2010 میں پی ٹی آئی رہنما ہمایوں رضا خان کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔زرتاج گل نے مزید سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ صبح نماز کے لیے اٹھتی ہیں،نماز کے بعد دوبارہ سو جاتی ہیں

اور پھر 10 بجے اپنی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاگتی ہیں۔وہ باقاعدگی سے ڈرامے نہیں دیکھ پاتی مگر چلتے پھرتے جو چینل لگ جائے وہ دیکھ لیتی ہیں۔زرتاج گل نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیڈر منافق یا بزدل نہیں ہو سکتا اور انہیں فخر ہے کہ ان کا لیڈر بزدل اور منافق نہیں ہے۔انہیں عمران خان کی یہ عادت بہت پسند ہے۔زرتاج گل نے مزید سوالات کے جوابات دیتے ہوئے محبت اور پیسوں میں سے محبت کو چنا۔خوبصورتی اور ذہانت میں سے ایک کے انتخاب پر انہوں نے کہا کہ دونوں بہت لازمی ہیں،بہتر ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی ہو،بلاول بھٹو اور مریم نواز میں سے مریم نواز کا انتخاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ چونکہ وہ ایک عورت ہیں ا س لیے مریم نواز کا انتخاب کریں گی۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ مجھے ڈی جی خان سے بہتر کوئی شہر نہیں لگتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زرتاج گل کے کئی بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔ ایک بیان ان کا وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرزرتاج گل نے عمران خان کی مسکراہٹ کی تعریف کی تھی، ان کہنا تھا کہ عمران خان کی قاتلانہ مسکراہٹ ہے اور وہ جب بھی آتے ہیں ،ہم سب کی تمام پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد انسان ہیں جس کی شخصیت میں ایک جادو ہے جو کہ کسی اور کے پاس نہیں ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے جس کو دیکھ کر ہم سب کی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں