خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی بھی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا،رہنما تحریک انصاف طیبہ بتول

پشاور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن خواتین ونگ کی سیکرٹری ٹریننگ اینڈ پرنٹنگ طیبہ بتول نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے خواتین اور مردوں کی برابری پر یقین رکھتی ہے اور خواتین کوعملی سیاست میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرنے کا سہرا عمران خان کے سر ہے جنہوں نےتحریک کے ذریعے خواتین کو میدان عمل میں نکلنے کی تعلیم دی،طیبہ بتول نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل پشاور ریجن میں خواتین کی رجسٹریشن اور پولنگ عملے کو ٹریننگ دینگے اور زیادہ ترجیح نئے انظمام فاٹا خیبر اور مہمند کے خواتین کو دینگے وہاں بھی تنظیم سازی کریں گے

اور ڈسٹرکٹ سیکرٹریز اور ماسٹر ٹریننرز بنائے گے جو وہاں کی خواتین کو متحد کرینگی اور تیار کرینگی جو آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے اور اس میں خواتین کے کردار اور خواتین کو درپیش مسائل حل کرینگے تاکہ وہ بھی اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور پھر وہ ماسٹر ٹریننرز اور خواتین عمران خان کا ویژن اور پارٹی کامنشور گھر گھر پہنچ سکیں تاکہ وہاں کے خواتین کو بھی آئندہ الیکشن میں بھرپور موقع ملے اور کوشش ہوگی کہ فاٹا خیبر اور مہمند سےآئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی خواتین کی اکثریت زیادہ سے زیادہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، خواتین کو حقو ق دئیے بغیر کوئی بھی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے سابقہ اور موجودہ حکومت میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے جن کے ثمرات کے باعث آج خواتین نہ صرف اپنے پیرو ں پر کھڑی ہیں بلکہ معاشرے کی ایک فعال اکائی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو اہم کارنامے انجام دیئے ہیں اُن سے خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی،انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اگر اپنے حقوق کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں تو نہ صرف ترقی کی راہیں کھلیں گی بلکہ ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل بھی ممکن ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں