عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر لاہورکےمختلف مقامات پر پہنچ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معمول کی میٹنگز منسوخ کر کے آج شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔انہوں نے مال روڈ،ڈیوس روڈ،شملہ پہاڑی،لارنس روڈ اور دیگر علاقوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لینے خود نکلا ہوں۔فیلڈ میں نکلا ہوں اور موسم انجوائے کر رہا ہوں،مجھے رین کوٹ اور لانگ شوز پہننے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج صورتحال بہت بہتر ہے،جس جگہ ہم آج کھڑے ہیں،پچھلے سال بارشیں ہونے پر ہم یہاں کھڑے نہیں ہو سکتے تھے۔آج 130 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن دیکھا جائے تو صورتحال بہت بہتر ہے۔

عثمان بزدار نے خود گاڑی چلاتے ہوئے شہر کے متعدد حصوں کا دورہ کیا۔آج صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث لیسکو کے 130 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں. بھٹہ چوک، آر اے بازار، نشاط کالونی، صدر، مغل پورہ، مزنگ، عابد مارکیٹ، شادباغ، بادامی باغ، شاہدرہ، کریم پارک، بیگم کوٹ، بلال گنج، شیرانوالہ، بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، گجر پورہ اورشادی پورہ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں. ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش میں واسا کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں لاہور میں اب تک 135 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ تمام انڈرپاسس کلیئرکر دئیے گئے ہیں اور100فیصد نکاسی کا عمل مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں گے موسلادھار بارش کے باعث متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر بھی متاثر ہوئی ہے. اسلام پورہ، چوبرجی، مزنگ، مال روڈ، کوپر روڈ، وارث روڈ، لکشمی چوک، ہربنس پورہ، دو موریہ پل، پانی والا تالاب، رحمان پورہ، سمن آباد،اقبال ٹاؤن‘سبزہ زار‘مصطفی ٹاؤن‘ملتان روڈ‘ میسن روڈ، قذافی اسٹیڈیم اور والٹن روڈ پر پانی جمع ہو گیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کی ہدایت جاری کردی ہیں واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں