خولہ خان کی قیادت میں خواتین کے وفد کی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات

اسلام آباد (پی کے نیوز) وزیرامورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وویمن ونگ خولہ خان کی قیادت میں خواتین کے وفد کی ملاقات، وفد میں مرکزی نائب صدر تحریک انصاف ویمن ونگ نیلم تورو ، کنزا، فرزانہ سفیر اور زاراگنڈا پور بھی موجود تھیں ملاقات میں مسئلہ کشمیر، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سمیت اہم سیاسی اور سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وویمن ونگ خولہ خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو اپنے حلقے کے اہم مسائل خاص طور پر مڈل سکول ناڑاروی منگ کے بارے سے تفصیلی آگاہ کیا، خولہ خان نے وفاقی

وزیر کو بتایا کہ سکول کی بوسیدہ عمارت کسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، سکول میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، فرنیچر تک موجود نہیں سو سے زائد طلباء کے سکول کو گزشتہ چالیس سال سے نہ تو “ہائی” کا درجہ مل سکا۔آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بچوں کا مستقبل مشکلات کا شکار ہے جو عوام علاقہ کے لیے کافی پریشانی کا باعث ہے، اس حلقے سے الیکشن جیتنے والے حکومت آزاد کشمیر کا حصہ ہیں اور سنیئر وزیر بھی ہیں لیکن تعمیر و ترقی کا نام نشان نہیں، وزیر آزاد حکومت نے جان بوجھ کر خود کو سارے معاملات سے دور کیا ہوا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس معاملے کو میں خود دیکھو گا اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے بطور خود توجہ دوں گا، ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، وفاقی وزیر نے خواتین رہنماؤں سے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھرپور قوت بن چکی ہے، خواتین عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں، ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور آنے والا دور آذادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا ہوگا اور آزاد کشمیر کے اندر خواتین کو بھرپور نمائندگی دیں گے خواتین رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے پچھلے 70 سال میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں