طوفانی بارشون کا مون سون سسٹم پنجاب میں داخل، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ یہ توقع کی جارہی تھی آنے والے دنوں میں مون سون سسٹم ایک بار پھر کراچی کو متاثر کرے گا تاہم اب موجودہ سیزن کا مون سون سسٹم کراچی کو متاثر کیے بغیر پہلے ہی جنوبی پنجاب منتقل ہوچکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے بتایا کہ ہے مون سون سسٹم کے منتقل ہوجانے کی بنا پر فوری طور پر حالیہ دنوں میں کراچی میں مون سون بارشوں کا سپیل نہیں آئے گا تاہم شہرقائد میں ہلکی بارشوں کا امکان موجود ہے جبکہ تھرپارکر کے علاقے میں شدید بارشیں ہوں گی ۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق منگل

کے روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری جبکہ کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 85 فیصد اور شام میں 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آنے والے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے کراچی شدید بارشوں کی زد میں رہا ہے جس سے شہرقائد میں بسنے والے عوام کو سیلاب کے ساتھ ساتھ اور کئی طبرح کے مسائل کا سامنا رہا لیکن محکمہ موسمیات کی حالیہ پیش گوئی کے بعد شہریوں کو سکھ کا سانس آیا ہوگا کیونکہ اب شہر میں مون سون کی چھٹی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے ۔یاد رہے کہ شہر قائد میں آنے والے حالیہ مون سون سیزن کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئیں جس کے بعد شہر بھر کا نظام زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہوگیا جبکہ کئی روز گزرنے کے باوجود شہر کے کئی علاقوں سے تاحال بارشوں کا پانی نکالا نہیں جا سکا جس میں کراچی کے مہنگے علاقے ڈی ایچ اے اور کلفٹن بھی شامل ہیں جہاں کے مکینوں نے اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ مظاہرے میں شریک افراد کی طرف سے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اور علاقے میں سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کو بھی طلب کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں